کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین پر ہونے والے حملے کے خلاف صوبے بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ بار کونسل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور دو روزہ عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مختلف اضلاع میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بار کونسل نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ججز، وکلا اور عدالتی عملے کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے، مستونگ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
