چمن( ویب سائٹ ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام چمن کے علاقے تحصیل میونسپل کارپوریشن میں شمولیتی پروگرام پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹر ی صلاح الدین ناظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس مو قع پر (31) افراد حاجی مرتضی صالحزی ،حاجی وارث اکا ،محمد یعقوب ،حاجی پہلوان ،امان اللہ ،سیف اللہ ،اولیا ،انبیا ،نصیب اللہ ،سمیع اللہ، احسان اللہ، محمد یاسین ،محمد اٹل، عطااللہ ،اکرام اللہ ،آمان اللہ ،محمد عیاس ،محمد وقاص ،محمد طاہر ،محمد قاسم ،محمد معصم ،حضرت بلال، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت حمزہ، جعفر خان، محمد حسنین ،حضرت طلحہ نے پشتونخوا میپ میں شمولیت اختیار کی۔اجلاس سے پشتونخوا میپ چمن کے قائم مقام سیکٹری حاجی جمال خان اچکزئی، شیرعلی خان ،صادق خان، مولوی محمد حسن، اولس یار خان اچکزئی ،جمعہ خان اچکزئی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں اور اس خطے کے مسائل کا حل پشتونخوا میپ کے چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی کے بیانیے پر عملدرآمد سے ممکن ہے۔محترم مشر محمود خان اچکزئی نے اس خطے میں موجودہ بحران اور پشتونخوا وطن کے مسائل کے حل کے لیے اپنا فارمولا دے دیا ہے پشتونخوا میپ اور محترم مشر محمود خان اچکزئی کے درست اصولی قومی جمہوری موقف کی وجہ سے آج پشتون عوام پشتونخوا میپ میں آئے روز شمولیت سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور محترم مشر کے اصولی قومی جمہوری موقف کو تقویت ملتی ہے۔ مقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکی شمولیت سے ہمارے طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے رہبر کا بیانیہ اس وقت پورے ملک اکثریتی عوام کا بیانیہ بن چکا ہے اور ملک میں جمہوری قومی سیاسی مذہبی پارٹیوں کی ایک مؤثر نمائندہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے قائم ہے اور محترم مشر محمود خان اچکزئی اس تحریک کو لیڈ کر رہے ہیں اور اس ملک کے عوام کے نجات دہندہ کے طور پر ثابت ہوگی اور ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین پر مکمل عملدرآمد ملک میں عوامی راج کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رہے گی۔
