کوئٹہ (ویب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع خضدار کے علاقے مولہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر داد کریم جام کے بیٹے کے مبینہ اغوا اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اس سے بلوچستان کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
