مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ میں ژلی پولیس چوکی کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی

مستونگ (ویب نیوز) مستونگ میں ژلی پولیس چوکی کے قریب قومی شاہراہ کے کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ مقامی افراد کے مطابق متوفی نے آسمانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کے پیروں میں چپل موجود تھی۔ شہریوں نے بتایا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کافی دیر تک موقع پر نہ پہنچ سکیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر شناخت اور واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔