مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ میٹروپولیٹن کرپشن اور بدانتظامی کا شکار، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ (یو این اے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بیان میں الزام عائد کیا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بدعنوانی، لوٹ مار اور انتظامی نااہلی کا مرکز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام تباہ، نالیاں بند، اسٹریٹ لائٹس غیر فعال اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، جبکہ عوام سے صفائی کی مد میں فیس وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔