مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک اور مانگی حملے قابل مذمت، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام، افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ نے ہنہ اوڑک اور مانگی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی سنگین ناکامی ہے۔ پارٹی نے غیرجانبدارانہ تحقیقات، ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔