کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ہنہ اوڑک میں شہریوں پر حملے اور زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں اور وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کرے گی۔ جمال شاہ کاکڑ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
