کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے سریاب روڈ کے علاقے کیچی بیگ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
