کوئٹہ (ویب نیوز) ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین، ایس ایچ او کواس صحبت خان اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، جبکہ تمام شہداء کے جسدِ خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے۔
