کوئٹہ (ویب نیوز) آل پاکستان بس یونین پنجاب و خیبرپختونخوا کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے قومی شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ عملہ، ڈرائیور، کنڈکٹرز اور مسافر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا شعبہ بلکہ ملکی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے، حساس مقامات پر گشت بڑھایا جائے، مسافروں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ تنظیموں سے فوری مشاورت کی جائے۔
