مقامی ۶ جولائی ۲۰۲۶

معیاری تعلیم اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (ویب نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج حسن موسیٰ مری آباد کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، مگر بدقسمتی سے اسے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مؤثر سیاسی نمائندگی، جمہوری بالادستی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، معیاری تعلیم اور سماجی انصاف کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی مقصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔