کوئٹہ (ویب نیوز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال خان کاکڑ نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین کی مالی امداد، زخمیوں کے بہترین علاج اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
