مقامی ۶ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملے کے خلاف کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی آج مکمل ہڑتال، دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ، نائب صدر احمد شہریار خان، نائب صدر کچلاک نسیم قریشی، نائب صدر سریاب غلام نبی داجلی، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل اور دیگر عہدیداروں نے ہنہ اوڑک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال اور ریاستی ناکامی کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے شہداء، زخمیوں، مغوی افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور کوئٹہ کی عدالتوں، وکلا اور سائلین کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ بار ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وکلا مزید سخت احتجاج کریں گے، جبکہ آج مکمل ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔