مقامی ۶ جولائی ۲۰۲۶

پنجگور میں گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

پنجگور(ویب نیوز) پنجگور کے علاقے پروم کراس کے قریب سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت ارشد ولد جمیل، سکنہ وشاپ پنجگور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات موجود ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔