کوئٹہ(ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے حالیہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنائے، ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کرے۔
