مقامی ۵ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملے پر حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، جے یو آئی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان سے متعلق حکومتی دعوے ایک بار پھر غلط ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت دفاع پر مجبور ہوئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری امن بحال کیا جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔