مقامی ۵ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک میں مسلح حملوں کی مذمت، عوام کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہنہ اوڑک کے علاقوں کلی ببری اور کلی سارنگزئی میں مقامی آبادی پر ہونے والے مسلح حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پارٹی نے کہا کہ حکومتی دعوؤں اور مذاکرات کے باوجود علاقے میں دوبارہ حملے ہونا تشویشناک ہے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ حملوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔