مقامی ۵ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی، حکومتی ردعمل پر سوالات

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور متاثرہ خاندانوں نے حکومتی نمائندوں کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت نے نیو ٹراما سینٹر کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی، علاج معالجے کا جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔