کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں سابق ترجمان گورنر ہاؤس بلوچستان نذیر خان اچکزئی کی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر حاجی قاسم خان اچکزئی، ایڈوکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ نجیب اللہ کاکڑ اور محمد علی اچکزئی بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات کے دوران ضلع زیارت کی مجموعی انتظامی، امن و امان اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نذیر خان اچکزئی نے ضلع زیارت میں ڈپٹی کمشنر عبد القدوس خان اچکزئی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں ان کی قیادت میں عوامی فلاحی، شفافیت اور مؤثر گورننس کے نئے معیارات قائم ہوئے ہیں وہ ایک متحرک اور محنتی افسر ہیں جو عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر زیارت نے شفاف متحرک اور عوام دوست انتظامیہ کی مثال قائم کی ہے، ڈپٹی کمشنر عبد القدوس خان اچکزئی نے کہا کہ ضلع زیارت کو سیاحتی حب بنانے اور امن و امان کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں
سرکاری ذمہ داری کے ساتھ مقامی روایات اور معززین کو عزت دینے کی کلچر کو فروغ دینگے، ضلعی انتظامیہ ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے، جس کا نتیجہ عوام کو فائدہ کی صورت میں مل رہا ہے، ملاقات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
