اورماڑہ (ویب ڈیسک) اورماڑہ میں موٹرسائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ضلع گوادر کے علاقے پسنی کا رہائشی تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل اسٹارٹ کرتے ہی دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
