مقامی ۲۵ جون ۲۰۲۶

لسبیلہ میں جنگلاتی لکڑی کی نقل و حمل کے خلاف کارروائیاں تیز

لسبیلہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت صوبہ بھر میں جنگلاتی لکڑی کی پیداوار، نقل و حمل اور ٹرانزٹ پر 90 روزہ پابندی کے بعد ضلعی انتظامیہ لسبیلہ نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی میں لکڑی سے بھرا ایک ٹرک تحویل میں لے کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔