مقامی ۲۵ جون ۲۰۲۶

گرین بس سروس کی معطلی کی خبروں کی تردید، سروس معمول کے مطابق جاری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن نعمت اللہ ترین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گرین بس سروس کی معطلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اور 26 جون کو بس سروس اپنے تمام مقررہ روٹس پر معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں، جبکہ انتظامیہ اور پولیس کو بھی سروس کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔