کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں حب، گڈانی اور گوادر میں صنعتی سرمایہ کاری، گوادر اپ لفٹنگ پلان اور اضلاع کی معاشی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ساحلی اور پسماندہ علاقوں میں روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری دوست ماحول اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا فعال مرکز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.
