مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

دالبندین کی ظہور کالونی میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دالبندین (ویب نیوز) دالبندین کے گنجان آباد علاقے ظہور کالونی میں کچرے کے ایک ڈھیر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں قریبی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔