مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

پنجگور کے علاقے پروم امام بازار سے دو افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

پنجگور (ویب نیوز) ضلع پنجگور کے علاقے پروم امام بازار سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال مقتولین کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ابتدائی شواہد کی روشنی میں مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔