مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات، کیچ و پنجگور کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان خصوصاً کیچ اور پنجگور کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کیچ و پنجگور کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے تربت دانش اسکول اور پنجگور چیدگی روڈ منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ زرعی ترقی، زمینداروں کو قرضوں کی فراہمی، روزگار کے مواقع اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔