مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

ڈیرہ مراد جمالی میں گھریلو فائرنگ، بیوی، ساس اور سسر جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ویب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسرار احمد واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ جاں بحق افراد میں اس کی اہلیہ مسمات کونج بی بی، سسر یاسین خان اور ساس مدیحہ بی بی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔