دنیا ۲۰ جون ۲۰۲۶

بامیان میں لوہے کی کان کے استخراج کا 438 ملین افغانی سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ

کابل (ویب نیوز) افغانستان کی وزارتِ معادن و پٹرولیم نے بامیان ولایت کے ضلع یکاولنگ میں واقع لوہے کی کان کے استخراج کے لیے نظری رحیمی اور خان وزیری کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 438 ملین افغانی سے زائد سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق یہ معاہدہ 85 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط کان کے لیے 30 سال کی مدت پر مشتمل ہے، جس میں 20 فیصد رائلٹی کی شرط بھی شامل ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے معدنی وسائل کے بہتر استعمال، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔