کوئٹہ (یو این اے): پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان اور ملک کے غریب عوام کے لیے کوئی خاطر خواہ ریلیف شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس تو ہو گیا ہے لیکن اس میں صوبے کی بنیادی ضروریات خصوصاً سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے کوئی سنجیدہ فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خستہ حال شاہراہوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات اور حادثات کا شکار ہیں، جبکہ وفاقی حکومت اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔
