کوئٹہ (ویب نیوز): نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ٹیکس وصولی کا اختیار دیا گیا تھا، لیکن وفاق آج تک اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہونے دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ایک طاقتور اور کرپشن زدہ ادارہ بن چکا ہے جو صوبائی ریونیو اختیارات پر قابض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں صوبوں اور عام عوام کے لیے کوئی مثبت یا عملی اقدام شامل نہیں کیا گیا، جو آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
