گنداخہ (ویب نیوز): گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر سجاد حسین رند نے کہا ہے کہ 17 جون کو کوئٹہ میں ہونے والا احتجاج سرکاری ملازمین، اساتذہ اور محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ایک تاریخی اور فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے متحد ہو چکے ہیں اور حکومت کی بے حسی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور سرکاری ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے حقوق کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
