مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

معذور سرکاری ملازمین کا اسپیشل کنوینس الانس 10 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے مختلف سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے معذور ملازمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے نام کھلا خط ارسال کرتے ہوئے اسپیشل کنوینس الانس میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ الانس ناکافی ہو چکا ہے۔ معذور ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں میں گزشتہ برس اس الانس میں اضافہ کیا گیا تھا، تاہم بلوچستان میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر اسپیشل کنوینس الانس کو 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کیا جائے تاکہ معذور ملازمین باوقار انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔