مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

کوہلو اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار، ندی نالوں میں طغیانی

کوہلو (ویب نیوز) کوہلو شہر اور اس کے گردونواح میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شدید بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت اور روزمرہ امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔