مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

نصیرآباد میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(ویب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں شدید مقابلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔