کوئٹہ(ویب نیوز) ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں سال 2021 سے اب تک تیزاب گردی کے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹری کاکس غزالہ گولہ نے کی، جس میں تیزاب گردی کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ اور مؤثر قانون سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ مسودہ قانون کا ازسرنو جائزہ لے کر اس میں تیزاب کی فروخت کے ضابطے، متاثرین کی بحالی، معاوضے اور مجرموں کے خلاف مؤثر کارروائی سے متعلق شقیں شامل کی جائیں تاکہ اس سنگین جرم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
