مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

خضدار: ارباب کمپلیکس میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

خضدار(ویب نیوز) خضدار کے علاقے ارباب کمپلیکس میں گاڑی سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین ایک ہوٹل میں موجود تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جاں بحق افراد کی شناخت شاہجہاں ولد عبداللہ پندرانی اور عبدالستار ولد نائب فتح محمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں ایک سابق ایس ایچ او کا بیٹا بھی شامل بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔