مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

کلائمیٹ چینج ایک عالمی مسئلہ ہے، اس کا حل بھی عالمی ہونا چاہیے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ویب نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مؤثر حل بھی عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ زمین تمام انسانوں کا مشترکہ گھر ہے۔ کوئٹہ میں یو این ڈی پی کے زیرِ اہتمام کلائمیٹ سیکیورٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اداروں، تعلیمی مراکز، سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان موسمیاتی بحرانوں سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے اور حکومت نے “بلوچستان موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2024” کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔