مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس، بجٹ اور ترقیاتی ترجیحات پر مشاورت

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ، ترقیاتی ترجیحات، عوامی فلاحی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بجٹ عوامی ضروریات، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت، آبنوشی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی نمائندوں و اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا جو صوبے کی ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے۔