مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

ڈیرہ بگٹی: پیرکوہ روڈ پر بوزر پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(ویب نیوز) پیرکوہ روڈ چڑھائی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بوزر (پانی یا تیل کے ٹینکر) پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ہیلپر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بوزر گیس سروے ٹیم سے منسلک تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔