کوئٹہ (ویب نیوز) ہائی کورٹ آف بلوچستان کے معزز چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے 11 جون 2026 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں 11 مارچ 2026 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر 925/Admin:2026 کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ ناصر خان یوسفزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیا نوٹیفیکیشن نمبر 2260/Admin:2026 نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، لا اینڈ جسٹس کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، ڈپٹی اٹارنی جنرل، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز، جوڈیشل اکیڈمی بلوچستان، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ عدالتی و انتظامی اداروں کو ضروری کارروائی اور سرکاری گزٹ میں اشاعت کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔
