کوئٹہ((وېب نيوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہے گا، تاہم بعض علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے اضلاع بارکھان، ژوب اور موسی خیل میں تیز آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ذیل رہا:شہر کا نامزیادہ سے زیادہ درجہ حرارتتربت48 ڈگری سینٹی گریڈنوکنڈی42 ڈگری سینٹی گریڈسبی40 ڈگری سینٹی گریڈجیوانی38 ڈگری سینٹی گریڈگوادر36 ڈگری سینٹی گریڈچمن35 ڈگری سینٹی گریڈکوئٹہ34 ڈگری سینٹی گریڈژوب34 ڈگری سینٹی گریڈقلات31 ڈگری سینٹی گریڈزیارت26 ڈگری سینٹی گریڈصوبے میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سیاحتی مقام زیارت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
