مقامی ۱۲ جون ۲۰۲۶

حکمران بادشاہ نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بادشاہ نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں، اور دشمن عناصر اربوں ڈالرز لگا کر بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام، حکومت اور بزنس کمیونٹی مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، اس موقع پر بلوچستان بزنس الائنس اینڈ ایکشن کمیٹی اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال موخر کرنے کا اعلان کیا گیا، مذاکرات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی موجود تھے، وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے، سیکیورٹی ادارے اور حکومت مل کر امن و معیشت کے خلاف عناصر کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے، حکومت تاجروں کے مسائل پر وفاقی سطح تک رابطے کرے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔