مقامی ۱۰ جون ۲۰۲۶

تحصیل زہری واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر قلات شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

قلات(صداقت ویب سائٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کی مرکزی کال پر صوبے کے دیگر حصوں کی طرح قلات شہر میں بھی مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جا رہی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے گزشتہ روز ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے اور بدامنی کے خلاف صوبائی سطح پر شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ بی این پی کی اس کال پر قلات شہر میں کاروباری برادری نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث صبح سے ہی شہر کے تمام اہم تجارتی مراکز، شاپنگ مارکیٹیں، ہوٹل اور چھوٹے بڑے بازار مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر آمد و رفت معمول سے انتہائی کم ہے اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔