مقامی ۹ جون ۲۰۲۶

قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما دولت خان قتل

قلعہ عبداللہ(ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما دولت خان کو قلعہ عبداللہ کے علاقے پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے دولت خان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاش کو ٹراما سینٹر مئی زئی اڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔