مقامی ۶ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ منگلہ کے نذیر بازئی کے اہل خانہ جان کے خطرات کے باعث نقل مکانی پر مجبور، تحفظ کا مطالبہ

کوئٹہ (صداقت ویب)کوئٹہ کے علاقے منگلہ سے تعلق رکھنے والے نذیر بازئی کے اہل خانہ شدید خوف و ہراس کے باعث اپنے آبائی گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل جان کے سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق گزشتہ سال ان کے دو بھائی قتل کر دیے گئے تھے جبکہ چند روز قبل ایک اور بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے چار روز تک نامعلوم مقام پر رکھا گیا، جس سے خاندان میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔