ہرنائی (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے رہنماں نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پارٹی رہنماں کے خلاف پولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ناجائز ایف آئی آرز کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالسلام، ضلعی مالیات سیکرٹری ملک عقل، ضلع کمیٹی ممبر ملک سوراب خان شار، علاقائی صدر خان افغان، سپین تنگی کے علاقائی صدر جان محمد، عبدالحق میانی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو صریحا زیادتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا تمام جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ رہنماں نے واضح کیا کہ اس قسم کے بے بنیاد اور بوگس مقدمات قائم کر کے پارٹی کارکنوں کے حوصلے کسی صورت پست نہیں کیے جا سکتے، بلکہ انتظامیہ کے ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم، اتحاد اور آپسی اتفاق میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی سیاسی قوتوں کے خلاف اس طرح کی کئی ایف آئی آرز درج کی گئیں لیکن کارکنوں نے ہمیشہ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے اصولی سیاسی مقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ ضلع ہرنائی کے رہنماں نے حکومت اور مقتدر حلقوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماں کے خلاف درج تمام بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں اور پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کیا جائے، ورنہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوامی حقوق اور جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
