مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

سوئی میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی: سوئی کے علاقے ہندو محلہ کے قریب پولیس ناکے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب حملہ آوروں نے ناکے پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔