مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

سوراب قومی شاہراہ کنارے زور دار دھماکہ، سیکیورٹی فورسز کی سرچ کارروائی شروع

کویٹہ (صداقت انٹرنیشنل)سوراب میں کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ کے کنارے آج صبح ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ حکام دھماکے کی نوعیت اور اسباب کا تعین کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی جس سے قریبی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی کچھ وقت کیلئے متاثر رہی اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی ہے۔