مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

چمن عدالت کا حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کیس میں فیصلے

چمن (صداقت ویب )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن کی عدالت نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث متعدد ملزمان کو مختلف مقدمات میں قید کی سزائیں سنائی ہیں، ان ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمات درج تھے، ایف آئی اے بلوچستان زون کی مؤثر کارروائی اور مضبوط پیروی کے نتیجے میں ملزمان کو عدالت میں ثابت کیا گیا جس میں تفتیشی انسپکٹر محمد ادریس خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم غفار نے اہم کردار ادا کیا، ایک مقدمے میں 18 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں ضبط کیے گئے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بعض غیر ملکی باشندوں کو افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا، ایف آئی اے بلوچستان زون کے ڈائریکٹر محمد بہرام خان نے کہا ہے کہ مالی جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قومی معیشت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔