سبی(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بیوپاریوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر چھریاں تیز کر ڈالی ہر مویشی منڈی میں جانور 70 ہزار سے کم نہیں مل رہے ہیں جس کے باعث غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسی طرح سبزی اور دیگراشیاء میں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی مہنگائی نے عوام کو مزید مشکلات و مالی بحران کا شکار کردیا جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی سرکار خاموش تماشائی بن کر خواب خرگرش میں گم ‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ٹماٹر سبز مرج سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا جبکہ سبی وگردونواح میں ایرانی پیٹرول کی قیمتیں تین سو سے زائد فی لیٹر فروخت ہونے لگا تیسری جانب سبی میں چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ سے عید قربان پر سینکڑوں افراد سنت ابراہیمی ادا کرنے سے قاصر ہوگئے مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ سے کئی گھرانوں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ کا روزہ رکھ لیا جبکہ ایرانی پیٹرول اور جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کی روک تھا کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن کر خواب خرگوش میں گم ہوچکے ہے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول میں لاکر عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنائیں جبکہ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ عوام کو عید قربان کے موقع پرریلیف مل سکے ۔
